2 اگست 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ توسیع پسندوں کے مقابلے میں مظلوموں کا دفاع کرنا ایران کی نویں اور دسویں حکومتوں کا بنیادی کام رہا ہے۔

ابنا: صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کل جمعے کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حیثیت سے آخری گفتگو میں کہا کہ ان کی حکومتوں کا یہ موقف، عدل و انصاف اور عوام کی امنگوں کے مطابق تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک و قوم کی سربلندی و ترقی کے لئے کوششیں کیں البتہ پابندیوں اور دشمنوں کے دباؤ سے عوام کے بعض طبقے متاثر ہوئے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ان کی آٹھ سالہ حکومت میں کمزوریاں اور نقائص بھی موجود تھے لیکن داخلی اور عالمی سطح پر بڑی بڑی کامیابیاں بھی حاصل ہوئيں منجملہ ایٹمی مسئلے میں بھی خاصی کامیابیاں ملیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت، ساری قوم سے متعلق ہے اور جو بھی حکومت برسرکار آئے ا س کی حمایت ہونی چاہیے تاکہ وہ مختلف حالات میں کام کرسکے اور اگر حالات معمول پر رہیں تب بھی اس کی حمایت کی جائے تا کہ ملک کو تیزی سے ترقی کی منزلوں تک لے جایا جاسکے۔صدر جناب احمدی نژاد نے عوام سے اپنی آخری گفتگو میں ملت ایران سمیت ساری انسانیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔قابل ذکرہے کہ منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کل صدارت کے عھدے کا حلف اٹھائيں گے۔

.....

/169